Prime Minister's Office, Government of Pakistan

Islamabad, Pakistan
Prime Minister's Office retweeted
Profoundly grieved by the devastating train collision in Toledo, Spain. My deepest condolences to Prime Minister @sanchezcastejon, the people of Spain and, above all, the families who have lost their loved ones. We pray for the speedy recovery of the injured. Pakistan stands with Spain in its hour of sorrow.
58
141
884
52,540
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs a meeting to review progress on application of AI and digitiazation of economy in governance and ongoing collaboration with AliBaba group. Islamabad, 28 October 2026.
3
8
24
6,348
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت اور گورننس میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹائیزیشن اور اس حوالے سے علی بابا کے ساتھ تعاون کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال پاکستان میں تجارت، برآمدات، زرعی پیداوار، کاروباری سہولت اور سرکاری خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار کا حامل ہے. علی بابا کی جانب سے پاکستان کی زرعی اجناس کی برآمد کیلئے چینی مارکیٹس میں برآمد کیلئے تعاون خوش آئند ہے. ملکی ترقی کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، علی بابا سے زرعی شعبے میں آٹومیشن کے حوالے سے تعاون خوش آئند ہے. علی بابا کے تعاون سے کینسر کی پیشگی تشخیص کے نظام کا اطلاق بھی جلد یقینی بنایا جائے. وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت جاری پروگرام اگنائیٹ اور علی بابا کے تعاون سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں آئی ٹی گریجیویٹس کی 15 دن کی ٹریننگ کے پروگرام کو جلد شروع کیا جائے. اوگرا، علی بابا کے تعاون سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کی نگرانی کے حوالے سے انیالیٹیکس کا نظام جلد رائج کیا جائے.ایکسپورٹ پروموشن بورڈ علی بابا کے ساتھ مل کر ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے تعاون یقینی بنائے. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اپنے دورہء چین کے دوران ہانگژو میں علی بابا ہیڈ کوارٹر میں ان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے. ملکی ترقی کا راز اے-آئی اور ڈیجیٹائیزیشن میں مضمر ہے. علی بابا اور حکومت پاکستان کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی اور ملک میں ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. علی بابا گروپ کے ساتھ تعاون کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے تمام منصوبوں پر واضح اہداف، مقررہ مدت اور مؤثر نگرانی کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنایا جائے.وزیرِ اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو نومبر تک تمام تر ضروری اقدامات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت اور گورننس میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹائیزیشن اور اس حوالے سے علی بابا کے ساتھ تعاون کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس کو حکومتِ پاکستان اور علی بابا گروپ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے تحت مختلف شعبوں میں جاری پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ زراعت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈلز، تمباکو کی ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکنالوجی اور سٹرس پھلوں و زیتون کی برآمدات کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام جاری ہے۔ مزید برآں علی بابا پر پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کیلئے خصوصی ویب سائٹ پر خصوصی پاکستان پویلین قائم کر دیا گیا ہے. پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے تجارتی دستاویزات کی ڈیجیٹل تصدیق کا نظام فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس ایم ایز ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور علی بابا کے اشتراک سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی، تربیت اور ای کامرس کے مواقع فراہم کرنے کے لیے دو سالہ پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ایف بی آر اور پرال کے لیے جدید ڈیٹا پلیٹ فارم اور سینٹرل ڈیٹا ہب کی تیاری اور صحت کے شعبے میں اے آئی کی مدد سے کینسر کی تشخیص کے مجوزہ پائلٹ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ توانائی کے شعبے میں اوگرا کو ایندھن کی سپلائی چین کے ڈیٹا کے تجزیے کے لیے مصنوعی ذہانت اور بزنس انٹیلی جنس ٹولز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح اعلیٰ تعلیم، ریلوے، پوسٹل سروس اور شہری انتظام کے شعبوں میں بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق اقدامات تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین جام کمال خان، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اونگزیب، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، سید مصطفی کمال، عبد العلیم خان، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
2
6
36
6,602
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں سکولوں میں اصلاحات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا. وزیراعظم نے اسلام آباد میں تمام سرکاری سکولوں میں انفراسٹرکچر، نصاب، اساتذہ کی تربیت اور دیگر اصلاحات کے ہنگامی بنیادوں پر نفاذ اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ایک مؤثر اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی. گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں انفراسٹرکچر کے تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں. طلباء و طالبات کو سکولوں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے. وزیراعظم نے اسلام آباد میں طلباء و طالبات کی غذائی نشو نما یقینی بنانے کے لیے مفت لنچ کا نظام فعال کرنے اور وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کو اسلام آباد میں سرکاری سکولوں کے مسائل ایک ہفتے میں حل کرنے کی ہدایت کی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ تمام سکولوں میں سمارٹ بورڈز جلد از جلد نصب کیے جائیں. وفاقی دارالحکومت میں سکولوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل فوری طور پر بروئے کار لائے جائیں. اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ تعلیم و تدریس کے علاوہ کسی اور سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے. وزیراعظم نے سرکاری سکول بسوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے، طلباء و طالبات کے نقل و حمل کے لیے سرکاری بسوں کی آوٹ سورسنگ اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور کی سرکاری سکولوں میں سولرائزیشن کو فروغ دینے کی ہدایت کی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں. جسمانی طور پر معذور طلباء و طالبات کے لیے تمام سرکاری سکولوں میں ریمپ قائم کیے جائیں. سرکاری سکولوں میں بہترین طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں. اجلاس میں وزیراعظم کی ستمبر 2026 کی ہدایت کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں نصاب، انفراسٹرکچر اور دیگر امور کے حوالے سے سروے رپورٹ پیش کی گئی. اجلاس میں سروے میں شامل کچھ سکولوں کے انفراسٹرکچر کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے زیادہ تر سرکاری سکولوں میں انٹرنیٹ، پینے کا صاف پانی، کمپیوٹر لیبز اور دیگر بنیادی سہولیات موجود ہیں. سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کو با اختیار بنانے کی اور جدت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے. پورے اسلام آباد میں سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کے نقل و حمل کے لیے 278 سرکاری بسیں چل رہی پیں. اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، عطاء اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
5
6
37
7,735
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ کی ملاقات ہوئی. ​ملاقات میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی. ​وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے وزیراعظم کو جاری ہاؤسنگ سکیموں میں پیشرفت سے آگاہ کیا.​وزیراعظم نے رہائشی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں میں اعلیٰ معیار کی فراہمی کی ھدایت کی.
6
8
41
7,719
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ملاقات ہوئی. ​ملاقات میں وزارت ریلوے کے انتظامی، مالیاتی اور اصلاحاتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی. ​وفاقی وزیر حنیف عباسی نے وزیراعظم کو پاکستان ریلوے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا.​پاکستان ریلوے کی فریٹ سروسز میں بہتری اور مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا. وزیرِ اعظم نے ​ریل کے سفر کو محفوظ اور بااعتماد بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی. ​وزیراعظم نے ریلوے میں شفافیت، اصلاحات اور عوامی ریلیف کے شعبوں کو ترجیح دینے کا اعادہ کیا. ​پاکستان ریلوے کی بحالی اور انقلابی اصلاحات کے لیے وزیراعظم کی مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
2
16
105
8,546
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif shaking hands with Jamaat Islami leader Liaqat Baloch at Prime Minister's House, Islamabad.
10
12
105
9,943
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meeting a delegation of Jamaat Islami at Prime Minister's House, Islamabad.
2
16
90
15,602
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif shaking hands with Ameer Jamaat Islami Hafiz Naeem-ur-Rehman at Prime Minister's House, Islamabad.
7
24
117
6,759
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات ہوئی. وفد میں جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ سید فراست شاہ, نصر اللہ رندھاوا اور عنایت اللہ شامل تھے. ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے مزاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا. جماعت اسلامی کے وفد نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کے ریلیف کیلئے اپنے موقف کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا پوری طرح احساس ہے۔ حالیہ علاقائی صورتحال کی تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کم آمدن والے طبقے کو سہولت دینے کے لئے حکومت کی جانب سے دی گئی پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت علاقائی بحران کے حل کے لئے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہی ہے تاکہ صورتحال معمول پہ آ سکے۔ موجودہ بحران کا تعلق حکومتی پالیسیوں سے نہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہے۔ تاہم مالی استطاعت کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ وزیراعظم نے وفد کو کم آمدن طبقے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں حکومت کی جانب سے اب تک فراہم کی گئی ریلیف کی تفصیل سے آگاہ کیا اور مطلع کیا کہ اب تک ایک کروڑ ستائس لاکھ افراد اس سکیم میں رجسٹر ہو چکے ہیں۔ ملاقات میں اتفاق ہوا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے تین تین اراکین پر مشتمل کمیٹی مندرجہ ذیل اقدامات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی: 1. عوام کیلئے پٹرول پر جاری ریلیف اسکیم کا دائرہ کار بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ 2. پٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار کمی کیلئے بجٹ کے لئے قابل عمل تجاویز مرتب کی جائیں۔ وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور مشیر وزیر اعظم رانا ثناءاللہ کو نامزد کیا ۔ __
14
29
131
12,241
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif's Message on Jammu & Kashmir Black Day, 27 October 2026. Seventy-nine years ago, Indian forces landed in Srinagar, marking the beginning of a tragic chapter in the history of Jammu and Kashmir, one that continues to cast its long shadow over the region to this day. Since then, the people of Jammu and Kashmir have been denied the realization of their inalienable right to self-determination, as affirmed in the relevant United Nations Security Council resolutions. The people of Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir (IIOJK) have endured immense hardship, suffering and repression. Yet their courage, resilience and unwavering resolve to secure their fundamental rights remain undiminished. The sacrifices of successive generations stand as a powerful testament to their enduring commitment to freedom, dignity and justice. India has continued its efforts to suppress legitimate political expression and silence the voices that represent the aspirations of the Kashmiri people. The prolonged incarceration of Kashmiri political leaders, activists and human rights defenders remains deeply concerning. It underscores the need for due process, respect for basic liberties, and greater international attention to the situation in Jammu and Kashmir. Since 5 August 2019, India has taken a series of unilateral measures in IIOJK, accompanied by sweeping restrictions on fundamental freedoms. These measures, affecting the political, legal and demographic character of the territory, have drawn serious international attention. Pakistan has consistently called for these developments to be addressed in accordance with international law and the applicable United Nations Security Council resolutions. Pakistan's position on Jammu and Kashmir remains clear, consistent and principled. Lasting peace and stability in South Asia cannot be achieved without a just and peaceful resolution of the Jammu and Kashmir dispute, in accordance with the relevant United Nations Security Council resolutions and the aspirations of the Kashmiri people. On this solemn occasion, I pay tribute to the countless Kashmiri men, women and children who have offered immense sacrifices in pursuit of their rights. Their memory will always be honoured. The aspirations of the Kashmiri people cannot be extinguished through coercion or repression. On this Jammu & Kashmir Black Day, the Government and people of Pakistan reaffirm their unwavering solidarity with the people of IIOJK. Pakistan will continue to extend its moral, diplomatic and political support to the Kashmiri people, and to advocate for their legitimate rights at every national and international forum. May the people of Jammu and Kashmir realize a future of lasting peace, dignity and security, and the fulfilment of their aspirations, including the right to self-determination.
1,494
116
776
1,440,466
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چیچاوطنی میں سابق رکنِ پنجاب اسمبلی مرحوم چوہدری محمد حنیف کی رہائش گاہ آمد، ​وزیرِ اعظم کا چوہدری محمد حنیف کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چیچاوطنی میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد منیر اظہر کی رہائش گاہ پر بھی آمد، ​وزیرِ اعظم کا مرحومین کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار. ​وزیرِ اعظم نے مرحومین کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ چودھری محمد حنیف اور چوہدری محمد منیر اظہر نے ہمیشہ حلقے کے عوام اور جمہوریت کی خدمت کی. ​مرحومین کی پارٹی اور چیچاوطنی کے عوام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. ​تعزیتی ملاقات میں مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
10
32
153
14,066
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ساہیوال میں سابق رکنِ قومی اسمبلی مرحوم چودھری محمد اشرف کی رہائش گاہ آمد ہوئی. ​وزیرِ اعظم نے چودھری محمد اشرف کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم کی ساہیوال میں رکنِ صوبائی اسمبلی پنجاب اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے صوبائی وزیر مرحوم ملک ندیم کامران کی رہائش گاہ پر بھی آمد،​وزیرِ اعظم نے ملک ندیم کامران کی وفات پر ان کے بیٹے ملک قاسم ندیم ممبر پنجاب اسمبلی اور اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. ​وزیرِ اعظم نے مرحومین کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ چودھری محمد اشرف اور ملک ندیم کامران نے ہمیشہ حلقے کے عوام اور جمہوریت کی خدمت کی.​مرحومین کا پارٹی اور ساہیوال کے عوام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. ​تعزیتی ملاقات میں مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
11
65
390
28,519
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شہید نائیک سیف علی جنجوعہ، ہلال کشمیر (نشانِ حیدر) کی 78 ویں برسی 26 اکتوبر، 2026 پر پیغام. شہید نائیک سیف علی جنجوعہ، ہلال کشمیر (نشانِ حیدر) کی 78 ویں برسی پر پوری قوم انکی مثالی بہادری اور جرات مندانہ انداز شہادت پر انکو دِلی خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 میں جنگ کے دوران بزدل دشمن کے شدید حملوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔ اور جنگ آزادی کے دوران تعداد اور وسائل کے غرور میں مبتلا دشمن کے حملوں کو مثالی دلیری سے ناکام بنایا۔ دورانِ جنگ زخمی ہونے کے باوجود نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے اپنے فوجی دستے کی بڑی بہادری سے کمان کی اور دشمن کے خلاف آخری دم تک نبرد آزما رہے۔ اور بالاخر جام شہادت نوش کیا۔ دھرتی کے لئے انکی لازوال قربانی پوری قوم کے لیۓ باعث فخر ہے۔ شہید نائیک سیف علی جنجوعہ نےوادیِ کشمیر کے فرزند ہونےکا حق ادا کیا۔ انکی تاریخی قربان انکی وطن سے لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ شہداء کا خون، جری جوانوں کا عزمِ پختہ اور پوری قوم کی دھرتی سے محبت بلا شبہ دفاعِ وطن، آزادی و سلامتی کے تحفظ اور خودمختاری کی ضمانت ہے۔ پوری قوم تمام شہداء کے جذبہ حبِ الوطنی اور جانفشانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ اللہ تعالی تمام شہداء وطن کے درجات بلند فرمائے ۔آمین۔
8
15
74
11,035
Prime Minister's Office retweeted
Well played, Team Pakistan! Shabash 👏🏻 Heartiest congratulations to our boys on a superb win against England in Lahore. Every run, every wicket and every catch showed the grit, discipline and fighting spirit that define Pakistan. The last wicket partnership between Shadab and Haris turned the game around. Shadab's century was spectacular. Well done boys! The roar of the Lahore crowd tonight was the voice of the whole nation. You have filled millions of hearts with pride and joy. I also commend Chairman PCB Mohsin Naqvi and his entire team for their tireless efforts to strengthen Pakistan cricket and to make our home ground a proud host of world-class international cricket.
719
676
6,218
856,085
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر کی ملاقات ہوئی. ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، کاروبار اور تجارت کے فروغ، صنعتوں کو درپیش مسائل اور کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے ایکسپورٹ بیسڈ صنعتوں کے کردار کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ مل کر معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ ملازمت کے مواقع بڑھانے اور تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعظم کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ علی حسام نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔ انھوں نے پیداوار اور روزگار بڑھانے کے لیے قابل عمل تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیراعظم نے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی. ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
5
20
50
9,030
عنایہ صدیقی اُن باصلاحیت طلبہ میں شامل ہیں جنہیں میرٹ کی بنیاد پر Chromebook فراہم کی گئی ہے۔ وہ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی شکر گزار ہیں، جن کے اس اقدام نے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل تعلیم کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ وزیراعظم یوتھ کروم بک اسکیم طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں کا اعتراف اور جدید ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ #PMYouthChromebookScheme
10
12
33
6,417
نویں جماعت میں 95 فیصد نمبر حاصل کرنے والی سیدہ تسبیحا کے لیے وزیراعظم یوتھ کروم بک اسکیم کے تحت Chromebook کا حصول ڈیجیٹل تعلیم کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ مدارس کے طلبہ کو اس اسکیم میں شامل کرنا یکساں مواقع کی فراہمی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سیدہ تسبیحا کے خیالات میں یہ صرف ایک مشین نہیں، بلکہ ایک مشن ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ #PMYouthChromebookScheme
6
35
122
7,641
میرٹ پر Chromebook کا حصول محض ڈیجیٹل سہولت نہیں، بلکہ گرافک ڈیزائن میں اپنی دلچسپی کو آگے بڑھانے، جدید ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے اور تعلیمی سفر کو مزید مؤثر بنانے کا ایک اہم موقع ہے۔ وزیراعظم یوتھ کروم بک اسکیم سے کروم بک حاصل کرنے والے طالب علم کا اظہار خیال۔۔! #PMYouthChromebookScheme
2
13
32
5,786
مدرسے کے طلباء کا وزیراعظم شہباز شریف کو کروم بکس سکیم کیلئے شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دستِ مبارک سے میرٹ پر Chromebook کا حصول محض ایک اعزاز نہیں، بلکہ اس بات کا اعتراف ہے کہ صلاحیت اور محنت صرف دنیاوی تعلیم تک محدود نہیں۔ وزیراعظم یوتھ کروم بک اسکیم کے تحت مدارس کے ہونہار طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں ڈیجیٹل تعلیم اور ترقی کے نئے مواقع فراہم اعزاز کی بات ہے۔ #PMYouthChromebookScheme
5
28
74
8,575