ملتان: تھانہ ڈی ایچ اے کی حدود میں بچے کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے کے واقعہ پر ملتان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم توقیر نذیر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمہ کے قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔